142

کراچی کنگز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ

کراچی: پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے جواب میں کراچی کی جانب سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور بابر اعظم نے کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے کراچی کی ٹیم کو کم سے کم اسکور پر آوٹ کریں جب کہ دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
کراچی کنگز کی ٹیم میں کپتان عماد وسیم، بابراعظم، شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک، ڈین کرسچن، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال شامل ہیں جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شاداب خان، فلپ سالٹ، آصف علی، فہیم اشرف، لیوس گریگری، الیکس ہیلز، حسن علی، ظفر گوہر، محمد وسیم، حسین طلعت اور افتخار احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں اب تک ایک، ایک میچ کھیلا ہے اور دونوں ہی ناقابل شکست رہے ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں