ہرارے: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے نے قومی ٹیم کو 19 رنز سے ہرادیا۔
ہرارے میں کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 19 رنز سے ہراکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 118 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 99 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔
حفیظ کے بعد آصف علی بھی صرف ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ قومی ٹیم کے 3 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 99 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس کے جواب میں زمبابوے کی جانب سے اننگز کا آغاز ٹیناشے اور برینڈن ٹیلر نے کیا، قومی ٹیم کی مضبوط بولنگ کے سامنے میزبان ٹیم کا کوئی کھلاڑی زیادہ دیر تک کھڑا نہ رہ سکا۔
صرف اوپنر ٹیناشے نے 34 اور ریگس چاکابوا نے 18 رنز بنائے جس کی بدولت زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز ہی بناسکی۔ قومی ٹیم کی جانب سے دانش عزیز اور محمد حسنین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز