177

پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ

ابوظہبی: پی ایس ایل 6 کے میچ میں پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پشاور زلمی نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ گزشتہ روز گیند ہیلمٹ پر لگنے کے باعث آندرے رسل آج کے میچ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ کیمرون ڈیلپورٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ ویلڈرمتھ کی جگہ ظاہر خان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں