162

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ

ابو ظہبی: پی ایس ایل 6 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 153 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 

ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے لاہور قلندرز کے خلاف  ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو لاہور قلندرز کے بولرز نے غلط ثابت کردیا۔ اننگز کا آغاز کرنے والے عثمان خواجہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔

جیمز فالکنر نے روحیل نذیر کو ایک، حسین طلعت کو 8 اور پچھلے میچ کے ہیرو کولن منرو کو 4 رنز پر آؤٹ کرکے اسلام آباد کی مشکلات میں اضافہ کردیا جب کہ حارث رؤف نے کپتان شاداب خان کی اننگز کا خاتمہ 5 رنز پر کیا۔

بعد ازاں آصف علی نے افتخار احمد کے ساتھ ملکر ٹاپ آرڈر کی ناکامی پر پردہ ڈال دیا، آصف علی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی وہ 43 گیندوں پر 75 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ افتخار احمد 49 رنز پر پویلین واپس لوٹے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے جیمز فالکنر نے 3، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پچھلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹ سے شکست دی تھی ۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں