157

لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ابوظہبی: پی ایس ایل 6 کے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے اہم ترین میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

We are in the business end of the tournament now, with qualification on the line. Who will take the win tonight?#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #MSvLQ pic.twitter.com/yAnlwHbNUk
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 18, 2021

واضح رہے کراچی کنگز نے گزشتہ روز لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی تھی تاہم آج کا میچ لاہور کے لیے بہت اہم ہے کیوں کہ یہ میچ جیتنے والی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی جب کہ لاہور قلندرز کی شکست کی صورت میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کل ہونے والے میچ کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی۔

بشکریہ ایکسپیریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں