172

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریزسے قبل انگلینڈ کوکورونا کا جھٹکا

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل انگلینڈ کو شدید جھٹکا لگ گیا۔

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل انگلینڈ کوشدید جھٹکا لگ گیا۔ میزبان اسکواڈ کے تین کھلاڑیوں اور7 معاون اسٹاف ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے، وائرس سے متاثرہ افراد میں ون ڈے ٹیم کے کپتان ایون مورگن بھی شامل ہیں، مثبت ٹیسٹ والے تمام افراد کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے، ان کے ساتھ رابطے میں رہنے والے کھلاڑی بھی قرنطینہ میں رہیں گے۔

انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود سیریزشیڈول کے مطابق ہوگی، بین اسٹوکس ٹیم کی قیادت کریں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ون ڈے میچ جمعرات کوکھیلا جائے گا۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں