185

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ، بارش کے باعث میچ 9 اوورز تک محدود

باربا ڈوس: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث 9 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

بارباڈوس میں کھیلے جارہے 4 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم بلے بازوں کے میدان میں اترنے سے پہلے ہی بارش نے انٹری دے دی جس کے باعث میچ 9 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

اس سے قبل بابراعظم کا کہنا تھا کہ اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے اور ویسٹ انڈیز کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، یہ سیریز ورلڈکپ سے متعلق بہت اہم ہے جب کہ کیرن پولارڈ نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔
1st T20I UPDATE: Pakistan win toss, decide to field.#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen | #WIvPAK pic.twitter.com/AbHhTNmktD

— Pakistan Cricket Live (@TheRealPCB_Live) July 28, 2021

واضح رہے انگلینڈ نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں شکست سے دوچار کیا تھا۔

19-year-old seamer Mohammad Wasim Jnr becomes Pakistan’s 94th player in men’s T20Is ?#WIvPAK pic.twitter.com/nYV59DOoZq

— ICC (@ICC) July 28, 2021

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں