169

کشمیر لیگ ؛ بھارت روتادھوتا آئی سی سی کے پاس جاپہنچا

ئی دہلی: بھارت کشمیر لیگ کے خلاف روتا دھوتا آئی سی سی کے پاس پہنچ گیا، پاکستان کے نجی ایونٹ کو منظور نہ کرنے کا مطالبہ کردیا، گورننگ کونسل کے پاس فل ممبر ممالک کے معاملات میں مداخلت کا کوئی اختیار ہی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی نیندیں اڑادی ہیں، 6 اگست سے شیڈول ایونٹ میں شرکت کیلیے تیار غیرملکی پلیئرز کو ڈرانے دھمکانے کے بعد اب بی سی سی آئی روتا دھوتا آئی سی سی کے پاس جا پہنچا ہے، ’کرک انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ نے آئی سی سی سے درخواست کی ہے کہ وہ کشمیر پریمیئر لیگ کو کسی صورت منظور نہ کرے کیونکہ ایک مقامی ایونٹ میں غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا جارہا ہے جس سے اس کے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ہونے کا تاثر مل رہا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے پاس کسی بھی ڈومیسٹک ایونٹ کی منظوری کا اختیار ہی نہیں ہے، اس کی منظوری صرف وہ فل ممبر ممالک دیتے ہیں جہاں پر وہ ایونٹ کھیلا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ بی سی سی آئی پہلے ہی خبردار کرچکا ہے کہ جو بھی پلیئر کشمیر لیگ میں حصہ لے گا وہ باغی تصور کیا جائے گا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں