بارسیلونا: لیونل میسی پریس کانفرنس کے دوران بارسلونا کلب چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے روپڑے۔
مشہور اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے پریس کانفرنس کے دوران اشک بار آنکھوں سے بارسلونا کلب چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے بہت سے خیالات ذہن میں آرہے تھے کہ کلب چھوڑنے کے بارے میں کیا کہنا چاہیے تاہم سچ یہ ہے کہ میرے پاس بولنے کے لیے کچھ نہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران 34 سالہ لیونل میسی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پھوٹ پھوٹ کر روتے دکھائی دیے تاہم پریس کانفرنس میں موجود تمام شرکا نے فٹبالر کو تالیاں بجاکر خراج تحسین پیش کیا۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز