182

کنگسٹن ٹیسٹ؛ دوسرے دن کا کھیل بارش کی نذر

کنگسٹن: ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا۔ 

کنگسٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں دوسرے دن کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا۔ پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنالیے تھے۔ محمد رضوان 22 اور فہیم اشرف 23 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز کے کپتان نے جیت پر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا اور صرف 2 رنز پر تینوں بلے باز واپس پویلین لوٹ چکے تھے۔ عابد علی اور عمران بٹ ایک ایک جب کہ اظہر علی کھاتہ کھلوے بغیر ہی آؤٹ ہوئے۔

ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد بابر اعظم اور فواد عالم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو کسی حد تک مشکلات سے نکالا، دونوں کے درمیان 158 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی، فواد عالم 76 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے اور بابر اعظم 75 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کو پاکستان پر ایک صرف کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں