327

موبائل ڈیوائسز بلاک کرنے کا عمل روک دیا گیا

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) نے موبائل ڈیوائسز بلاک کرنے کا عمل عارضی طور پر روک دیا۔

کورونا وائرس سے معمولات زندگی متاثر ہونے کے باعث پی ٹی اے نے عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کیے ہیں۔

پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائسز بلاک کرنے کا عمل معطل کر دیا ہے جب کہ رجسٹریشن کیلئے وقت 60 دن سے بڑھا کر 90 دن کر دیا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فیصلہ عوام کی آسانی اور سہولت فراہم کرنے کیلئےکیا گیا ہے، اتھارٹی موبائل ڈیوائس کی رجسٹریشن کیلئے3 مختلف طریقے متعارف کروا چکی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے غیر رجسٹرڈ موبائل بلاک کیے جانے کا عمل کافی عرصے سے جاری ہے اور اب تک ہزاروں غیر رجسٹرڈ موبائل ڈیوائسز کو بلاک کیا جا چکا ہے تاہم رجسٹریشن کے بعد موبائل کو ان لاک کردیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں