153

صارفین خبردار! واٹس ایپ کا پرائیویسی پالیسی سے متعلق ’‘پالیسی بیان‘‘ آگیا

واٹس ایپ نے نئی پرائیویسی پالیسی پر نظر ثانی کا موقع دیتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کو اپنی مرضی اور اپنے ٹائم فریم کے تحت پالیسی کا جائزہ لینے کی سہولت فراہم کریں گے اور یاد دہانی کے لیے ایک بینر بھی ایپ پر نظر آتا رہے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بلاگ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ وہ نئی اور مجوزہ پرائیویسی پالیسی کے لیے صارفین کو نظرثانی کی سہولت فراہم کرنے جا رہا ہے جس کا ٹائم فریم بھی صارف خود طے کرے گا جب کہ شرائط کی وضاحت کے لیے ایپ پر ایک بینر بھی لگایا جائے گا۔

بلاگ میں دی گئی معلومات کے مطابق واٹس ایپ نے پرائیویسی سے متعلق یہ وضاحت ایک ای میل کے جواب میں دی جس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ یہ سہولت 15 مئی تک دستیاب رہے گی اور اس کے بعد شرائط تسلیم نہ کرنے والوں کو راضی کرنے کے لیے بتدریج مطالبہ کیا جائے گا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں