504

سرکاری امور میں رکاؤٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت، چیف سیکرٹیری گلگت بلتستان

گلگت (پ-ر)چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے ضلعی انتظامیہ اور واپڈا حکام کے ساتھ ہونے والے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کے رہ جانے والے متاثرین کو زمین کے معاوضوں کی ادائیگی، آبادکاری کے منصوبے، گمشدہ چولہوں کی شناخت اور ان کی شمولیت اور دیگر متفرق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بچ جانے والے متاثرین اورگمشدہ چولہوں کی نشاندہی کے لئے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی (GIS) کا استعمال جاری رہے گا اور اس ٹیکنالوجی کا استعمال کسی صورت نہیں روکا جائے گا،چیف سیکریٹری نے مزید کہا کہ تصدیق کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے میں GIS ٹیکنالوجی کا کردار انتہائی اہم ہے لہذا کسی کو بھی ٹیکنالوجی کے استعمال سے دستبرداری کے غیر قانونی مطالبات کے ساتھ اس عمل کو سبوتاژ کرنے کی ہر گز ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی چیف سیکریٹری نے ضلع دیامر کی ضلعی انتظامیہ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس دیامراور سپیشل برانچ کے ساتھ مل کر مستقبل میں افراد/گروہوں کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کئے جایئں اورسرکاری امور میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے انھوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ گمشدہ چولہوں کے تصدیق شدہ درخواست دہندگان کی فہرست واپڈا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ شیئرکرے ضلعی انتظامیہ حتمی فہرست کو عوام کے لئے آویزاں کرے اور ساتھ ہی تصدیق شدہ افراد سے بروقت رابطے کو یقینی بنائے جائے،متاثرین کی جانب سے پیش کی جانے والی جائز شکایات کو دور کرنے کے بجائے انھیں گمراہ کرنے اور ازالہ نہ کرنے والوں کے خلاف انکوائری اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں