357

گلگت : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے معدے کے امراض میں استعمال ہونے والی معروف میڈیسن زینٹک ،رینیٹی ڈین کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے

یہ ادویات کے استعمال سے کینسر جیسے موزی امراض کا سبب تھی جو کہ ایف ڈی اے، ای ایم اے نے باقاعدہ سے ٹیسٹ کئے جس کے مطابق ان ادویات میں این ڈی ایم اے کے نام سے کیمیکل پایا گیا جو کہ کینسر کا سبب بنتا ہے۔ ٹیسٹ کے بعد عالمی سطح پر ان ادویات کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے بعد گلگت بلتستان میں موجود ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے بڑی تعداد میں کارروائی کرتے ہوئے مارکیٹ سے ان ادویات کو قبضے میں لے لیا ہے جبکہ تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ان ادویات کے استعمال پر مکمل پابندی لگاتے ہوئے الرٹ جاری کردیا ہے ۔ معدے کے کینسر کا باعث بننے والی ان ادویات کے سیرپ ،انجکشن اور ٹیبلٹ جو برسوں سے استعمال کئے جا رہے تھے، جن پر پابندی لگنے کے بعد مارکیٹ سے اٹھانے کے احکامات جاری کر دیئے جا چکے ہیں۔

اس حوالے سے عبید خان چیف انسپکٹرآف ڈرگس نے تمام ڈرگ اسنپکٹروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے پورے گلگت بلتستان میں بھی روک تھام کرنے کا حکم ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں