289

شگر: گورنمنٹ کنٹریکٹر محمد خان بروکو نے کیوا روڈ پر تاریخی کام کیا اسی لیے رواں سال شدید برفباری کی باوجود شاہراہ کے ٹو عام ٹریفک کے لیے بحال رہا

شگر( منظور ناز سے) صدر برالدو سٹوڈنٹس فیڈرشن عباس علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کنٹریکٹر محمد خان بروکو نے کیوا روڈ پر تاریخی کام کیا اسی لیے رواں سال شدید برفباری کی باوجود شاہراہ کے ٹو عام ٹریفک کے لیے بحال رہا ہم کیوا جیسے خطرناک مقام پر زبردست کام کرنے پر محکمے تعمیرات اور محمد بروکو کو خراج تحسین پیش کرتے ہے انہوں نے کہا کیوا موڑ پر ہمیشہ فنڈز رکھا لیکن کسی ٹھیکدار نے صحیح کام نہیں کیا وہ جگہ جہاں ٹوٹا جیب نہیں جاسکتے تھے

اج مسافر وین ارام سے جاسکتا ہے بہترین کام کر کے برالدو کے عوام اور ٹورسٹ کےلیے کھٹن راستے اسان بنایا جس پر برالدو کے عوام محکمے تعمیرات اور متعلقہ ٹھیکدار کو مبارکباد پیش کرتے ہے اور ان کے کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہے انہوں نے کہا سابقہ ٹھیکداروں نے کوئی ہیوی مشینری لا کر کام کرنے کی زخمت نہیں کیا لیکن محمد بروکو نے ایکسوئٹر کے زریعے کیوا کے خطرناک موڑ پر زبردست طریقے سے کام کیا انہوں نے منصوبے کا فنڈر صحیح معنوں میں استعمال کیا جس سے متعلقہ محکمے اور علاقے کے عوام کو فائدہ ہوا انہوں نے مزید کہا کہ ہم اہلیان برالدو ضلعی انتظامیہ اور محکمے تعمیرات کے حکام سے مطالبہ کرتے ہے کہ ٹھیکدار محمد خان بروکو کو زبردست کام کرنے پر حوصلہ افزائی کریں اور اس کو انعام دیا جائے تاکہ دوسرے ٹھیکداروں کے لیے رول ماڈل ثابت ہوسکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں