251

چلاس تھلپن کے غوطہ خور عرفان اللہ کو ریسکیو1122میں بھرتی کیا جائے

چلاس: (بیورورپورٹ) چلاس تھلپن کے غوطہ خور عرفان اللہ کو ریسکیو1122میں بھرتی کیا جائے ۔ہنزہ سے لیکر کوہستان تک حادثات کا شکار ہوکر دریائے سندھ میں ڈوبنے والی نعشوں کو نکالنے کیلئے اس نوجوان کی مددلی جارہی ہے۔حکومت ایسے بہادر جوان کی صلاحیتوں سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ان کو ملازمت دے۔
ان خیالات کا اظہار دیامر کے عوامی و سماجی حلقوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ کچھ سال پہلے تانگیر،گوہر آباد اور ہنزہ میں دریائے سندھ میں ڈوبنے والی لاشوں کو غوطہ خور عرفان اللہ نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال کر لواحقین کے حوالے کردیا ہے۔

دریا میں ڈوبنے والی لاشوں کی تلاش میں جہاں حکومتی مشنری ناکام ہوجاتی ہے وہاں اس نوجوان سے مدد کی اپیل کی جاتی ہےضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اور زمہ دار حکام عرفان اللہ نامی غوطہ خور کو ریسکیو1122میں بھرتی کیا جائے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں