288

جوتل اور برمس کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائینگے، ڈپٹی کمشنر گلگت

نوید احمد کا برمس گاؤں کا تفصیلی دورہ، ڈی سی آفس میں عمائدین جوتل کی ملاقات، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

گلگت(پ،ر) نوید احمد ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت سے جوتل کے عمائدین نے علاقے کے مسائل کے حوالے سے ملاقات کی۔ عمائدین جوتل میں بڑھی ہوئی آبادی جو کہ ہزاروں گھر انوں پر مشتمل تھی جو کہ اپ تین گناسے زیادہ ہو چکی ہے اس حوالے سے آپ جناب سے گزارش کرتے ہیں ہمارے اس علاقے کے لیے ایڈیشنل نمبر دار کا تعین کیا جائے تو مناسب ہو گا اس سلسلے میں عمائد ین جو تل نے ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان قاسم علی ولد علی خان ساکن جوتل کو مطفقہ طور پر نامزد کیا گیا ہے اور علاقے کے جانب سے قرار داد ڈی سی گلگت کو پیش کرنے پر ڈی سی گلگت نے جوتل کے عمائد ین کو یقین دہانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوتل کے بڑھتی ہوئی آبادی کی مناسبت سے علاقے میں ایڈیشنل نمبر دارکا تعین کریں گے۔ اس حوالے سے ڈی سی گلگت نے اے سی دنیور کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوتل کے عمائدین نے ایک قرار داد جوکہ ایڈیشنل نمبر دار کے تعین کرنے کے حوالے دی گئی ہے اُس کی فلفور تصدیق کر رپورٹ پیش کر یں۔ جس پر عمائد ین جوتل نے ڈی سی گلگت کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں