301

زمینوں پر جبری قبضے کی اجاز ت نہیں دینگے، عوامی ایکشن کمیٹی

عوامی ایکشن کمیٹی کے وائس چیئرمین کے ہمراہ وفد کا عمائدین جوتل سے ملاقات،گلگت بلتستان میں خالصہ سرکار کی کوئی زمین نہیں، فدا حسین

گلگت(نمائندہ خصوصی) عوامی ایکشن کمیٹی کے وائس چیئرمین فدا حسین کے ہمراہ وفد کا عمائدین جوتل سے ملاقات ہوئی وفد میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران قلم کار تاجو، جہانزیب انقلابی، راجہ شاہ زیب الرحمن، مسعود الرحمن و دیگر نے شامل تھے۔ فداحسین وائس چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی نے عمائدین جوتل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں خالصہ سرکار کی کوئی زمین نہیں ہے اور اس کالے قانون کے تحت ہم اپنی اراضیوں پر قبضہ کرنے نہیں دیا جائے گا جب تک ہم آپس میں امن و امان بھائی چارگی کے ساتھ ہیں ہماری زمینوں کو کوئی بھی نہیں ہتھیا سکتا ہے اور ہم اپنی زمینوں کے تحفظ کے لئے ایک ہیں۔ ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران مسعود الرحمن، جہانزیب انقلابی اور راجہ شاہ زیب نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام میں اب شعور آچکا ہے اور ہمیں اپنے اندرونی و بیرونی دشمنوں کو پہچاننا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے ایک بجے چوروں کی طرح ضلعی انتظامیہ کو کس قانون نے اجازت دیا ہے کہ وہ لوگوں کے املاک کو گرائیں اگر کوئی مسئلہ ہے تو عوام کے ساتھ دن میں بیٹھ کر حل کیا جاسکتا تھا رات کے اندھیرے میں اس قسم کے واقعات سے علاقے میں انارکی پھیلے گی اور انتظامیہ گلگت بلتستان میں امن و امان کو قائم کرنے کے بجائے لوگوں کو غیر قانونی اقدامات کرکے بد امنی پھیلا رہی ہے جس آفیسر اور جس نے بھی اس قسم کا اقدام اٹھایا ہے اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ نمبرداران جوتل نے عوامی ایکشن کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور بروقت اس مسئلے میں مداخلت کرکے تعاون کرنے پر خصوصی شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ عوامی ایکشن ککمیٹی علاقے کے لئے نیک شگون ہے اور ہم عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں