278

الیکشن سے قبل تمام لوگوں کو شناختی کارڈز فراہمی کرینگے) خالد لطیف

اسلام آباد میں اکبر حسین اکبر، گلاب شاہ آصف اور ظفر محمد شادم خیل کی چیف آف اسٹاف نادرا سے ملاقات

غذر(محبت دانش سے) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان اکبر حسین اکبر، سینئر نائب صدر گلگت ڈویژن گلاب شاہ آصف اور رہنما تحریک انصاف گلگت بلتستان ظفر محمد شادم خیل کا گلگت بلتستان میں شناختی کارڈز سے متعلق درپیش مسائل کے بابت نادرا ھیڈ کوارٹر اسلام آباد میں چیف آف سٹاف نادرا برگیڈیئر ریٹائرڈ خالد لطیف خان سے ان کے آفس میں تفصیلی ملاقات کی اس موقع پر تحریک انصاف کے وفد نے گلگت بلتستان کے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو شناختی کارڈز اور فارم ب کی حصول میں دشواریوں سے متعلق تحریری رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں آگے صوبائی اسمبلی کے الیکشن ہونے جارہاہے اکثر لوگوں کے پاس شناختی کارڈز موجود نہیں ھیں گلگت بلتستان نادرا آفیسز اپنے محدود وسائل کی وجہ سے عوامی توقعات پر پوری اترنے میں مسائل کا سامناہے وفد نے تحصیل اشکومن میں نادرا آفس کا قیام اور فوری طور پر اشکومن کے بالائی علاقوں میں موبائل وین کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا اس موقع پر چیف آف سٹاف نادرا برگیڈیئر ریٹائرڈ خالد لطیف خان نے کہا کہ نادرا پاکستان گلگت بلتستان میں ہنگامی بنیادوں پر شناختی کارڈز اور نادرا بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ھنگامی اور جنگی بنیادوں پر کام کا آغاز کرے گا

صوبائی اسمبلی الیکشن سے قبل گلگت بلتستان کے باقی ماندہ تمام لوگوں کو شناختی کارڈز کی فراہمی ان کے گھر کے دہلیز پر فراہم کیا جائے گا گلگت بلتستان کے نادرا آفیسز میں جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ موبائل ٹیموں کو بھی روانہ کیا جائے گا ظفر محمد شادم خیل کے مطالبے پر تحصیل اشکومن کے لیے الگ نادرا آفس کی منظوری کے لیے فوری بنیادوں پر گلگت ریجنل آفس سے رپورٹ طلب کرلی اور تحصیل اشکومن حلقہ ون کے لیے موبائل ٹیم کو بھی روانہ کرنے کے احکامات دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں