194

چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے 15ستمبر کی ڈیڈ لائن)مطالبات پورے نہ ہوئے تو جی بی کو جام کردینگے، وکلاء /تنظیمیں

پجی بی کو صوبہ بنانے کا خیر مقدم کرتے ہیں، فاٹا یا بلوچستان طرز کی نمائندگی تسلیم نہیں کریں گے، عدالتوں میں ججوں کی خالی اسامیاں پر کی جائیں
گلگت بلتستان بار کونسل،سپریم اپلیٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن گلگت بلتستان تمام ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وکلا کا متفقہ چارٹر آف ڈیمانڈ پیش
گلگت بلتستان سپریم اپلیٹ کورٹ میں پانچ سالوں سے جج کی ایک آ سامی حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے پر نہیں کی جاسکی ہے، اسد ایڈوؤکیٹ و دیگر کی پریس کانفرنس

گلگت(جنرل رپورٹر)وکلا تنظیموں نے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوی کے لیے 15 ستمبر کی ڈیڈ لا?ن دے دی 15 ستمبر کے بعدوکلا سڑکوں پر ہونگے احتجاجی مظاہرے۔دھرنے ہونگیاور عدالتی نظام مفلوج ہوگا گلگت بلتستان بار کونسل کا حکومت کو 15 ستمبر کی ڈیڈ لائن 15 ستمبر تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے عدالتوں میں ججوں کی تعیناتی نہیں کی گئی تو پھر جی بی جام کردینگے اور دھرنے دینگے۔ریاست پاکستان جی بی کو عبوری صوبہ بنانے جارہی ہے جس کا خیر مقدم کرتے ہیں اگر اس کے علاؤہ فاٹا یا بلوچستان طرز کی نمائندگی دی گئی تو اس کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے۔ جمرات کے روز سنٹرل پریس کلب گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان بار کونسل۔سپریم اپلیٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن گلگت بلتستان تمام ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وکلا نے متفقہ چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا اس دوران سینئر قانونِ دان شفقت ایڈوکیٹ۔اسد اللہ ایڈوکیٹ و دیگر نے کہا کہ گلگت بلتستان سپریم اپلیٹ کورٹ میں پانچ سالوں سے جج کی ایک آ سامی حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے پر نہیں کی جاسکی ہے کو فوری طور پر وکلا میں سے پر کی جائے تاکہ عدالت عظمی سے لوگوں کو جلد از جلد انصاف فراہم ہوسکے۔چیف کورٹ جی بی میں موجودہ وقت ایک جج تعینات ہے جبکہ چیف کورٹ میں ججز کی 6 مزید آسامیوں پر تعیناتی مکمل طور پر عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔گلگت بلتستان سروس ٹربیونل میں ایک سال سے عدم تعیناتی چیرمین و ممبران کی وجہ سے بند ہے اور سرکاری ملازمین کے حقوقِ کا تحفظ اور دادرسی کے دروازے مکمل طور پر بند ہوچکے ہیں جو ان کے بنیادی و آ ئینی حقوقِ کے منافی ہے حکومت فی الفور سروس ٹربیونل میں چیرمین اور دو ممبران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔گزشتہ 13 سالوں سے انسداد دہشت کورٹ نمبر دو میں ججز کی عدم تعیناتی سے ملزمان کا فیر ٹرائل کا حق تلف ہوا ہے باوجود کورٹ سٹاف کی موجودگی کے حکومت بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وکلا میں سے جج تعیناتی عمل میں نہیں پارہی ہے فوری طور پر دہشت گردی کورٹ نمبر دو میں جج کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔جبکہ گزشتہ دس سالوں سے ایک ہی جج کو بنکنگ جج۔کسٹم جج نیب جج کے اختیارات سونپے گئے ہیں جو قانون اور آئین سے متصادم ہے جس سے عوام کو جلد از جلد انصاف کی فراہمی میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں اس لیے حکومت فوری طور پر بنکنگ جج کسٹم جج اور نیب جج کی تعیناتی اور الگ الگ کورٹس کا قیام عمل میں لایا جائے اسی طرح ڈرگ کورٹ عدالت انسداد منشیات الگ الگ ججز تعیناتی کرتے ہوئے کورٹس کا قیام عمل میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ چیف کورٹ گلگت بلتستان کے متعین کردہ رولز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کا کوٹہ وکلا و ججز کا متعین کردہ ہے جس کے مطابق 40 فیصد کوٹہ وکلاء میں سے ہے کو جلد از جلد متعین کردہ کوٹے کے مطابق تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔موجودہ وقت میں سول ججز کی چھ آسامیاں گزشتہ کئی سالوں سے خالی پڑی ہیں جس کی تعیناتی تحت متعین کردہ فورم فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے زریعے جلد از جلد پر کی جائیں تاکہ عوام کو انصاف مل سکے۔جوڈیشل مجسٹریٹس و سول ججز و فیملی ججز کے اختیارات موجودہ وقت ایک ہی سول جج سر انجام دے رہا ہے جس سے عوام کو مشکلات ہیں ملک کے دیگر صوبوں میں تمام مزکورہ بالا ججز کے الگ الگ عدالتوں کا قیام ہے یہاں پر بھی الگ الگ عدالتوں کا قیام عمل میں لاکر ججز تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ڈیپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان فار جی بی کی آسامی عرصہ دراز سے خالی ہے جس سے عدالت عظمی میں تمام کیسیز تعطل کا شکار ہیں اس لئے حکومت مزکورہ پوسٹ پر اہلیت کی بنیاد پر وکلا میں سے پر کرے۔عرصہ دراز سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ڈیپٹی ایڈوکیٹ جنرل اور اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل کے عہدوں پر سرکاری ملازمین تعینات ہیں جو آئین پاکستان و دیگر ملکی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے حکومت مزکورہ آئینی پوسٹوں پر وکلا میں سے تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ڈسٹرکٹ اٹارنیز۔ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر۔لیگل ایڈوائزر کی آسامیاں کئی عرصے سے خالی ہیں جن پر فوری تعیناتی عمل میں لائی جائے۔اگر 15 ستمبر تک مطالبات تسلیم نہیں ہوئے تو جینا ہوگا مرنا ہوگا دھرنا ہوگا دھرنا ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں