328

غذر کے سمال گاوں کو سموک فری بنانے کے لیے مہم کا آغاز کردیا

غذر(بیورورپورٹ)غذر کے سمال گاوں کو سموک فری بنانے کے لیے SEEDO نے مہم کا آغاز کردیا۔

اس حوالے سمال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں مقامی لوگوں نے گاوں کو تمباکو نواشی سے پاک کرنے کے لیے عزم کا ارادہ کیا۔ دکانداروں نے اپنے دکانوں میں موجود تمباکو نواشی کو تلف کرنے اور مذید نہ رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ گاوں کے معتبرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں نشہ حرام ہے۔ اس کی کاروبار اور استعمال روکنے کے لیے یوتھ کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے گاوں کو تمباکو نواشی کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے SEEDO کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ گلگت بلتستان کو سموک فری بنانے کے لیے کام کرنے والے ادارہ SEEDOغذر کے کواڈئینٹر فیروزخان نے کہا کہ غذر کو سموک فری بنانے ہماری کوشش جاری رہے گی تاہم کامیابی کے لیے گاوں کے معتبرین اور یوتھ کو ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔ گاوں سمال کو تمباکو نواشی سے پاک کر کے رول ماڈل بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں