Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

ڈپریشن کی شکار مائیں، بچے کی پکار پر دیرسے جواب دیتی ہیں!

Daily Rehbar فروری 20, 2023
2444376-depressed-1676825170-530-640x480

میسوری، امریکہ: یاسیت یا ڈپریشن ایک خوفناک کیفیت ہے اور اب انکشاف ہوا ہے کہ اس کی شکار ماؤں سے جب بچے کچھ تقاضہ کرتے ہیں تو ان کا ردِ عمل تاخیری ہوسکتا ہے اور مختلف بھی۔

یونیورسٹی آف میسوری کے سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ ڈپریشن سے نبردآزما خواتین اپنے بچوں کے فطری تقاضوں یا گفتگو کے جواب میں دیر سے جواب دیتی ہیں جو کم ازکم ان کی بات چیت سے سامنے آیا ہے۔

لیکن بات یہاں ختم نہیں ہوتی کیونکہ چھوٹے بچے جب زبان سیکھتے ہیں تو خود وہ سامنے والے کے الفاظ سے ہی اکتساب حاصل کرتے ہیں اور اب اگر آغوشِ مادرمیں ان کا ردِ عمل تاخیری ہوگا تو بچوں کو زبان سیکھنے میں دقت پیش آسکتی ہے اور اس سے دماغی نشوونما بھی متاثرہوسکتی ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ اگرمائیں بچے کی گفتگو کا جواب تاخیر سے دیتی ہیں تو خود آگے چل پر بچوں کی تدریس پر فرق پڑسکتا ہے۔ اس ضمن میں جامعہ کے اسکول آف ہیلتھ پروفیشن سے وابستہ نکولس اسمتھ نے سائنسی بنیادوں پر تحقیق کی ہے۔

پروفیسر نکولس نے اپنی ٹیم کی مدد سے 100 ایسے خاندان کی روزمرہ گفتگو کی آوازیں ریکارڈ کی ہیں جو مالیاتی مشکلات کے شکار تھے اور مالی مسائل سے ڈپریشن میں متبلا تھے۔ پھر معلوم ہوا کہ بعض مائیں شدید اور درمیانے درجے کے ڈپریشن میں مبتلا تھیں۔ ان کی ریکارڈنگ میں سامنے آیا کہ جب مائیں بچوں سے بات کرتی ہیں تو ان کے ردِ عمل میں تاخیر ہوتی ہیں اور یہ کیفیت یاسیت کی شکار تمام ماؤں میں نمایاں تھی۔

ماہرین کے مطابق ماؤں اور بچوں کی گفتگو میں ایک ربط ہوتا ہے اور ماں تاخیر سے بولے تو بچہ بھی اسی لحاظ سے ردِ عمل دیتا ہے جس سے خود بچے میں بولنے اور سیکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

البتہ جو مائیں ڈپریشن سے دور تھیں ان میں یہ رحجان نہ ہونے کے برابر تھا شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈپریشن زدہ خواتین ہمہ وقت کسی نہ کسی فکر میں غلطاں و پیچاں رہتی ہیں۔

ماہرین نے اس پر مزید تحقیق کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈپریشن کی شکار ماؤں میں اس رحجان کو ختم کرنے کے طریقے پر بھی کام کریں گے۔ بشکریہ ایکسپریس

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: شکیب الحسن پشاور زلمی کو چھوڑ کر اچانک امریکا چلے گئے
Next: واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کی مشکل آسان کردی

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.