345

مسلم لیگ (ن) شگر کے صدرطاہر شگری انٹر کالج شگر کا خصوصی دورہ کیا

شگر(پ ر) انٹر کالج شگر کی رواں سال خراب رزلٹ کے بارے میں پرنسپل اور کالج سٹاف سے بات چیت کی۔ پرنسپل سید حسن شاہ نے کالج میں اساتذہ کی کمی اور دیگر مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ طاہر شگری صدر مسلم لیگ ن شگر نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور سیکریٹری ایجوکیشن سے کالج کے اساتذہ کی کمی کی معاملے کا اٹھانے اورانٹر کالج شگر کے مسایل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کی۔

جس پر سید حسن شاہ پرنسپل انٹر کالج شگر نے طاہر شگری کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ سیاسی اور عوامی نمائندوں کا کالج کی صورتحال پر نوٹس لینا خوش آئند بات ہے۔

امید ہے شگر کے عوامی نمائندے کالج کی درینہ مسائل کا حل کرنے میں اپنا کردار کرتے ہوئے سینکڑوں طلباء کی مستقبل تباہ ہونے سے بچائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں