Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

اہم کارنامہ، کرونا وائرس کی تشخیصی کٹس اب پاکستان میں تیار؟ حکومت نے واضح کردیا

Daily Rehbar مارچ 13, 2020
Cornavirus

قومی اسمبلی کو حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستان اپریل تک کورونا وائرس کی تشخیصی کٹس خود تیار کرلے گا،معاون خصوصی کی زیر صدارت روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس سے متعلق اجلاس ہورہے ہیں اورروزانہ ہی کی بنیاد پرایکشن پلان تشکیل دیا جاتا ہے۔

ملک بھر کے تمام بڑے ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز قائم کر دئےے گئے ہیں،ملک بھر میں کورونا وائرس کی تشخیص کےلئے 8 لیبس موجود ہیں،کورونا وائرس کی تشخیصی کٹس تمام صوبوں کو فراہم کر دی گئی ہیں، اب تک 4808 فلائٹس کی سکریننگ کر چکے جبکہ آئرپورٹس اور سرحدوں پر 12 لاکھ سے زائد لوگوں کی سکریننگ کر چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جمعہ کو پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد نے اپوزیشن رہنماﺅں کے سوالوں پرجواب دیتے ہوئے کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں۔

معاون خصوصی کی زیر صدارت روزانہ کی بنیاد پر صبح کورونا وائرس سے متعلق اجلاس ہورہے ہیں، جس میں آرمی سمیت تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شریک ہوتے ہیں، اجلاس میں روزانہ کی بنیاد پر فلائیٹس کی آمد اور وائرس سے نمٹنے کےلئے معاملات زیر بحث آتے ہیں اورروزانہ ہی کی بنیاد پر ایکشن پلان تشکیل دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے کرونا وائرس آیا ہے 4808 فلائٹس کی سکریننگ کر چکے ہیں، ابھی تک 9 لاکھ 20 ہزار 400 مسافروں کی ایئرپورٹس پر سکریننگ کی گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 82 ہزار لوگوں کی سرحدوں پر سکریننگ کی گئی ہے اور مجموعی طور پر 12 لاکھ سے زائد لوگوں کی سکریننگ کر چکے ہیں جن میں 32 لوگ مشتبہ تھے جن میں 10 کا تعلق اسلام آباد،7کراچی،5لاہور ،6پشاور،1 سیالکوٹ اور3 ملتان میں مشتبہ لوگ سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ سکریننگ سے صرف بخار چیک کیا جاتا ہے جبکہ مسافروں کی ہسٹری بھی نوٹ کی جاتی ہے،اگر ہسٹری میں کوئی علامات ہوں تو اس مسافر کو ہسپتال لیکر جایا جاتا ہے اور کرونا کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے،باقی لوگوں کوکرونا وائرس سے متعلق علامات بارے آگاہی دی جاتی ہے اور ہدایت دی جاتی ہے کہ 14روز تک گھر میں ہی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ این آئی ایچ میں تمام مسافروں کا ڈیٹا محفوظ کیا جاتا ہے اور ان سے وقتاً فوقتاً رابطہ کیا جاتا ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس کی تشخیص کےلئے 8 لیبس موجود ہیں،کورونا وائرس کی تشخیصی کٹس تمام صوبوں کو فراہم کر رہے ہیں۔

تشخیصی کٹس جو ہم پہلے جاپان اور چین سے منگوا رہے تھے ان پر کام چل رہا ہے اور پاکستان اپریل تک کورونا وائرس کی تشخیصی کٹس خود تیار کرلے گا،5نئے سکینر منگوا لئے گئے ہیں اور انہیں آئیرپورٹس پر نصب کر دیا گیا ہے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: دنیا کا سب سے چھوٹا ’’ڈائنوسار پرندہ‘‘ دریافت
Next: مہوش حیات اداکاری کے علاوہ ایک اور جنون میں مبتلا،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.