279

عالمی ادارہ صحت کا کورونا سے نمٹنے کیلیے طور طریقے میں تبدیلی کا مشورہ

رلن: عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے خاتمے سے متعلق باتوں میں حقیقت نہیں کیوں کہ ابھی کورونا ہمارے درمیان موجود ہے اور روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو متاثر کر رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے جرمنی میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی جیسے ممالک میں کورونا کے کیسز میں دوبارہ اضافے کی وجہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنا ہے۔

مارگریٹ ہیرس کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا کو پہلی، دوسری یا تیسری لہر میں تقسیم کرنا یا بیان کرنا گمراہ کن عمل ہے کیونکہ کورونا وائرس تو کہیں گیا ہی نہیں کہ کسی لہر میں واپس آجائے، یہ وائرس ہر وقت ہمارے ساتھ ہے اور ہمیں اس کے ساتھ جینا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے تجویز دی کہ ہمیں یہ بات سمجھنا ہوگی کہ ہم نئے دور سے گزر رہے ہیں جس میں ایک ہلاکت خیز وائرس کا سامنا ہے اور اس کے لیے ہمیں اپنے طور طریقے بدلنا ہوں گے۔
واضح رہے کہ امریکا، برازیل، میکسیکو اور جرمنی سمیت کئی ممالک میں کورونا وبا کے متاثرین کی تعداد میں خاطر خواہ کمی ہونے کے بعد دوبارہ سے نئے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں