Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

نمونیہ کے مریضوں کو فزیوتھراپی سے افاقہ ہوسکتا ہے

Daily Rehbar اکتوبر 2, 2020
2087699-respiratory-1601580828-465-640x480

پٹسبرگ: ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ اگر نمونیہ کے مریضوں کو فزیو تھراپی اور آکیوپیشنل تھراپی سے گزارا جائے تو نہ صرف وہ تیزی سے ٹھیک ہوتے ہیں، ان کے ہسپتالوں کے چکر کم ہوسکتے بلکہ ان کی موت کا خدشہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

نمونیہ پھیپھڑوں کی سوزش ہے جس کی شدید کیفیت جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔ صرف امریکہ میں ہی یہ اموات کی ایک بڑی وجہ ہے۔ یہاں تک کہ کووڈ 19 سے پہلے بھی نمونیہ نے کئی ممالک میں پنجے گاڑھ رکھے تھے۔ ان میں سے عمررسیدہ افراد کی ایک تہائی تعداد سال میں بار بار ہسپتال جاتی ہے اور ان کی موت بھی واقع ہوجاتی ہے۔ ان میں سے بچ رہنے والے مریض اتنے کمزور ہوجاتے ہیں کہ وہ اپنے معمول کے کام بھی نہیں کرسکتے ۔

یونیورسٹی آف پِٹس برگ میں فزیکل تھراپی کی ماہر جینیٹ فریبرگر نے بتایا کہ نمونیہ کے مریضوں میں جیسے جیسے فزیوتھراپی بڑھائی جاتی ہے ویسے ویسے ان کے ہسپتال جانے اور اموات کے واقعات میں کمی ہوتی جاتی ہے۔ اس بات کا اعلان انہوں نے پٹس برگ اسکول آف ہیلتھ اینڈ ریہیبلیٹیشن سائنسس کے تحٹ 30 ہزار مریضوں کے مطالعے کے بعد کیا گیا ہے۔ ان تمام مریضوں کو نمونیہ یا انفلوئنزا کی شکایت تھی۔
ڈاکٹر جینیٹ نے کہا کہ انہیں اس نتائج پر حیرت نہیں ہوئی ہے کیونکہ فزیوتھراپی ہسپتال سے دور رکھتی ہے اور اب ڈیٹا اور سروے سے بھی اس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس سروے میں 18 یا اس سے زائد کے ہزاروں مریضوں کا جائزہ لیا گیا اور ان کے ڈیٹا کا بغور مطالعہ کیا گیا۔

فزیوتھراپی کی ایک اور ماہر ٹریسی ایولوتھ کہتی ہیں کہ اس سے مریضوں کے مسائل کو حل کرکے انہیں چلنے پھرنے میں آؔسانی فراہم کی جاتی ہے۔ نہ صرف نمونیہ کے مریض موت کے خدشے سے دور ہوجاتے ہیں بلکہ وہ بہتر سے بہتر ہوتے جاتے ہیں۔ اس کے بعد ماہرین کا اصرار ہے کہ تمام ہسپتالوں میں نمونیہ کے مریضوں کو فزیوتھراپی فراہم کی جائے۔

اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ بروقت اور درست فزیو تھراپی اور آکیوپیشنل تھراپی سے نمونیہ کے مریضوں کو جلد صحتیاب کیا جاسکتا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: آئی سی سی نے ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی
Next: کوّے بھی انسانوں کی طرح ’باشعور‘ ہوتے ہیں، تحقیق

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.