140

جرمنی میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم دریافت

برلن: جرمنی کی جنوبی ریاست باواریہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے جس سے 35 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمی میں کورونا وائرس کی نئی قسم کا انکشاف ہوا ہے جو برطانیہ اور جنوبی افریقا میں دریافت ہونے والے وائرس سے مختلف ہے۔

باواریہ کے ایک اسپتال میں 73 مریضوں اور طبی عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم ان میں سے 35 افراد میں موجود کورونا وائرس دنیا کے دیگر حصوں میں موجود وائرس سے قدرے مختلف تھا۔
یہ خبر پڑھیں : برطانیہ اور جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت

جرمنی کے قومی صحت کے ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دریافت ہونے والا یہ وائرس حال ہی میں جنوبی افریقا اور برطانیہ میں دریافت ہونے نئی اقسام سے بھی مختلف ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : جرمنی کی 101 سالہ خاتون سے یورپی ممالک میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز

جرمنی میں اس نئی قسم کے وائرس پر تحقیق کا آغاز ہوگیا ہے اور احتیاطی تدابیر کو سخت کرتے ہوئے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے جب کہ فائزر اور بائیوٹیک کی کورونا ویکسین کو لگانے کا عمل بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ جرمنی میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 214 ہلاکتوں کے بعد اب تک ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 46 ہزار 633 ہوگئی ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں