157

فائزر کی کورونا ویکسین کا حاملہ خواتین پر ٹرائل شروع

واشنگٹن: امریکی دوا سائز ادارے فائزر اور جرمنی کی ٹیکنالوجی کمپنی بائیو این ٹیک نے اپنی تیار کردہ کورونا ویکسین کی حاملہ خواتین میں ٹرائل کا آغاز کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا ویکسین کے حاملہ خواتین پر ٹرائل کا سب سے پہلے فائزر اور بائیو این ٹیک نے آغاز کردیا ہے۔ یہ ٹرائل امریکا، کینیڈا، ارجنٹائن، برازیل، چلی، موزمبیق، جنوبی افریقہ، برطانیہ اور اسپین میں ہوں گے۔

فائزر کورونا ویکسین ٹرائل میں سے تعلق رکھنے والی 18 سال سے زائد عمر والی 4 ہزار وہ حاملہ خواتین حصہ لے رہی ہیں جن کا حمل 24 سے 34 ویں ہفتے کے دوران ہے جب کہ پلاسیبو گروپ میں شامل خواتین کو بچوں کی پیدائش کے بعد ویکسین فراہم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں