175

پلس آکسی میٹر کے استعمال کا درست طریقہ

نیویارک: کورونا نے عام افراد کو بہت سارے نئے الفاظ، بہت سارے نئے طبی آلات سے متعارف کروایا جس میں ایک چھوٹا مگر نہایت اہم طبی آلہ ’ پلس آکسی میٹر‘ بھی ہے۔

کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں اہم ہتھیار کی حیثیت رکھنے والا یہ آلہ اب دنیا بھر کے بیشتر گھروں کا اہم حصہ بن چکا ہے۔ اس آلے سے سیچوریشن( خون میں آکسیجن کی سطح) کے ساتھ ساتھ نبض کی رفتار، بلڈ پریشر کو کہیں بھی کسی بھی وقت چیک کیا جاسکتا ہے۔ تاہم اس آلے کے غلط استعمال سے آپ کی پریشانی میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے خصوصا جب آپ کورونا کے مریض کی سیچوریشن چیک کر رہے ہوں اور میٹر اسے 99 یا 95 کی جگہ 89 یا 85 ظاہر کرے تو یہ مریض کے تیمار داروں کی ڈوریں لگوا سکتا ہے۔

پلس آکسی میٹر کا درست استعمال آپ کو بلا وجہ کی ذہنی کوفت سے بچا سکتا ہے، زیر نظر مضمون میں دی گئی معلومات کی بنیاد پر آپ پلس آکسی میٹر کے صحیح استعمال میں مہارت حاصل کر سکتے ہیں۔
1۔ سیچوریشن چیک کرنے سے کم از کم دس منٹ پہلے مریض کے جسم کر آرام دہ حالت میں لائیں۔

2۔ پلس آکسی میٹر کو شہادت یا درمیانی انگلی پراس طرح پہنیں کہ اس کا سینسر ناخن سے اوپر براہ راست جلد سے مَس ہو۔ آکسی میٹر کو کبھی بھی ناخن پر نہیں پہنیں.

3۔ آکسی میٹر کو متوازن رکھیں اور حرکت نہیں کریں. میٹر انگلی پر ڈگمگانا نہیں چاہیئے۔ جب تک میٹر اپنی پیمائش مکمل نہیں کر لیتا اس وقت تک حرکت نہ کریں۔۔ پُرسکون رہتے ہوئے آکسی میٹر کی ریڈنگز کو مستحکم ہونے دیں، ابتدائی ریڈنگز کو نظر انداز کردیں۔

اگر آپ کو صحت کے مسائل درپیش ہپں تو اپنی سیچوریشن ( جو کہ آکسی میٹر میں SPO2 سے ظاہر ہوتی ہے) کو دن میں تین مرتبہ ریکارڈ کریں۔ عموما 95 تک سیچوریشن کو نارمل تصور کیا جاتا ہے، تاہم اگر آپ کی سیچوریشن 92 سے نیچے پہنچ جائے تو فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں